میٹرک امیدواروں کے لیے رول نمبر سلپ ڈیسک قائم

جمعہ 13 مارچ 2026 22:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2026ء) میٹرک کے امیدواروں کو رول نمبر سلپ کی بروقت فراہمی کے لیے لاہور بورڈ نے خصوصی ڈیسک قائم کر دیا ہے۔ سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق اگر کسی امیدوار کی رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ نہ ہو رہی ہو تو وہ فوری طور پر بورڈ آفس سے رابطہ کریں تاکہ مسئلہ حل کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

بورڈ حکام نے تعلیمی اداروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ اگر کسی طالب علم کی رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ نہ ہو تو وہ بھی فوراً بورڈ سے رابطہ کریں۔ ذرائع کے مطابق بعض طلبہ انٹرنیٹ کی کم رفتار کے باعث رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، تاہم سیکرٹری بورڈ کا کہنا ہے کہ 100 فیصد رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں۔رضوان نذیر نے مزید بتایا کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات 27 مارچ سے شروع ہوں گے اور ابھی تقریباً دو ہفتے باقی ہیں۔ امیدواروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنا داخلہ فارم ساتھ رکھیں اور کسی بھی مسئلے کی صورت میں فوری طور پر بورڈ آفس سے رابطہ کریں تاکہ امتحانی عمل بروقت اور بلا تعطل مکمل ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :