معاشرتی استحکام کےلئے اسلامی نقطہ نظر کی پیروی اولین ترجیح ہے،ڈی پی او او کوٹ ادو

پیر 23 مارچ 2026 15:52

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2026ء) سابق ایم این اے ملک رضا ربانی کھر اور سابقہ ایم پی اے ملک غلام قاسم ہنجرا نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر او کوٹ ادو سے ملاقات کی،اس وقع پر ان کا کہنا تھا کی عیدالفطر کے موقع پر موثر حکمت عملی کے ذریعے امن و امان کی فضا برقرار رکھنا معاشرتی استحکام،ترقی اور خوف سے پاک ماحول کےلئے بنیادی ضرورت ہے،انہوں نے علاقہ میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے پر ڈی پی او کی موثر حکمت عملی کو سراہا،اس موقع پر ڈی پی او منصور قمر کا کہنا تھا کہ اسلام امن و سلامتی پر مبنی دین ہے جو امن کی ضمانت فراہم کرتا ہے،معاشرتی استحکام کےلئے اسلامی نقطہ نظر کی پیروی اوّلین ترجیح ہے۔