پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہنے،بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

منگل 24 مارچ 2026 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2026ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر وسطی و جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے تاہم مری، گلیات اور پوٹھوہار ریجن میں شام/رات کے دوران بارش/آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہا۔

(جاری ہے)

تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک/جزوی ابر آلود رہا۔گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17اور زیادہ سے زیادہ31سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 30 فیصد ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح91 فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس بیدیاں روڈ پر 77، برکی روڈ149،عسکری ٹین 60، علامہ اقبال ٹاون 122،ڈی ایچ اے فیز فائیو 88 اور سی ای آر پی آفس میں 110ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔