پاکستان ھمارے اکابرین کے مثبت سوچ اور جہد مسلسل کا ثمر ہے، حضرت ولی کاکڑ

منگل 24 مارچ 2026 22:07

شیرانی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2026ء) ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑنے کہا ہے کہ پاکستان ھمارے اکابرین کے مثبت سوچ اور جہد مسلسل کا ثمر ہے۔1940 کے قرارداد کو عملی جامہ پہنا کر پاکستان معرض وجود میں آیا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر شیرانی میں ایک شاندار، اور پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ، تمام محکمہ جات کے اعلیٰ انتظامی آفیسران، قبائلی معتبرین، سماجی شخصیات، طلبہ اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے یوم پاکستان کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا، ڈپٹی کمشنر شیرانی نے اپنے صدارتی خطاب میں یوم پاکستان کی تاریخی حیثیت، تعلیم کی اہمیت اور ضلع شیرانی ہیڈکوارٹر کی فعالیت پر تفصیلی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر پرچم کشائی ہوئی اور ضلع شیرانی کے استحکام اور وطن کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔