یوم پاکستان اور عید کے ایام میں فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافروں کو قومی پرچم پیش کئے گئے

منگل 24 مارچ 2026 22:56

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2026ء) یوم پاکستان اور عید کے ایام میں فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافروں کو قومی پرچم پیش کئے گئے ۔ حکام نے بتایا کہ فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کے عملے کی جانب سےخوشیاں بانٹنے کی خوبصورت روایت قائم کرتے ہوئے یومِ پاکستان اور عید کے پر مسرت موقع پر مسافروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے قومی پرچم پیش کئے گئے۔

(جاری ہے)

امیگریشن حکام نے بتایا کہ یہ خوبصورت اقدام نہ صرف وطن سے محبت کا اظہار ہے بلکہ قومی یکجہتی اور فخر کے جذبے کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ سب کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کی سعی ہے ۔یہ اقدام نہ صرف قومی یکجہتی کے فروغ کا باعث بنا بلکہ بیرونِ ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کے دلوں میں وطن کی محبت کو مزید اجاگر کیا۔ہم اپنے مسافروں کو عید یومِ پاکستان کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ایف آئی اے فیصل آباد زون عوام کو معیاری، شفاف اور دوستانہ خدمات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔