سینئر سیاستدان وسابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کا اظہار تعزیت

منگل 7 اپریل 2026 19:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2026ء) سینئر سیاستدان وسابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے پی پی کے رہنماء ورکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی کے والد سابق ایم این اے نواب میر بابل خان جکھرانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔