سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ ایک مدبر، دور اندیش اور باوقار سیاستدان تھے، نواب ذوالفقار مگسی

جو نہ صرف اپنے علاقے بلکہ اپنے قبیلے کے لیے بھی ایک مضبوط ستون کی حیثیت رکھتے تھے،سابق گورنربلوچستان

جمعہ 10 اپریل 2026 19:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2026ء) سینئر سیاستدان اور سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ ایک مدبر، دور اندیش اور باوقار سیاستدان تھے، جو نہ صرف اپنے علاقے بلکہ اپنے قبیلے کے لیے بھی ایک مضبوط ستون کی حیثیت رکھتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی بصیرت، قیادت اور عوامی خدمت کا جذبہ انہیں دیگر رہنماؤں سے ممتاز کرتا تھاان کی خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنی طویل سیاسی زندگی جمہوری اقدار کے استحکام، عوامی حقوق کے تحفظ اور فلاحی سوچ کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی جو ان کے کردار کا نمایاں پہلو تھا۔ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پٴْر نہیں ہو سکے گاانہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو اس صدمے کو صبرِ جمیل کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے