وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا مڈ ٹرم امتحانات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ

پیر 13 اپریل 2026 16:38

بھاول ہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2026ء) وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے بغداد الجدید کیمپس میں مڈ ٹرم امتحانات کا جائزہ لینے کے لیے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن اورشعبہ زوالوجی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے ہدایت کی کہ تمام امتحانی قواعد و ضوابط پر عمل کیاجائے اور فیکلٹی ممبران اور طلباءوطالبات مثالی درس و تدریس سے بہترین تعلیمی ماحول تشکیل دیں۔ یونیورسٹی کے بہترین کارکردگی کے عزم پر زور دیتے ہوئےپروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے نہ صرف اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا بلکہ طلبہ کی کارکردگی کا درست جائزہ لینے کے لیے ایک مضبوط اور شفاف تشخیصی نظام کو بھی یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :