دنیا بھر میں مزارعین کے حقوق کا عالمی دن 18 اپریل کو منایا جائے گا

منگل 14 اپریل 2026 14:13

مکو آ نہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2026ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزارعین کے حقوق کا عالمی دن18اپریل کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد زمین کا سینہ چیر کر فصلیں کاشت کرنے والے مزارعین کے حقوق کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے اس سلسلے میں انجمن مزارعین ،کسان بورڈ،پاکستان کسان اتحاد،فامرز ایسوسی ایشن اور فیصل آباد سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین مزارعین کو درپیش مسائل،مشکلات اور بنیادی سہولتوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں گے۔