ایچ ای سی نے لا ء داخلہ ٹیسٹ کی جوابی کلید ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی

جمعرات 16 اپریل 2026 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2026ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے 12 اپریل 2026 کو منعقد ہونے والے لا ء داخلہ ٹیسٹ کی جوابی کلید (Answer Keys) ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ای ٹی سی) کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایچ ای سی کے مطابق امیدوار اپنی سہولت کے مطابق متعلقہ ویب سائٹ پر جا کر جوابی کلید ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ امیدوار کسی بھی قسم کے سوال یا رہنمائی کے لیے آن لائن ہیلپ پورٹل سے رجوع کر سکتے ہیں۔