گومل یونیورسٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد ، طلباء نے تعلیمی انتظامی ودیگر مسائل پیش کئے،وائس چانسلر کی حل کی یقین دہانی
ہفتہ 18 اپریل 2026 20:21
(جاری ہے)
اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے گومل یونیورسٹی میں منعقدہ کھلی کچہری میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے تعلیمی، انتظامی اور دیگر مسائل براہِ راست وائس چانسلر اور متعلقہ حکام کے سامنے پیش کیے۔
اس موقع پر طلبہ کو اپنی شکایات، تجاویز اور آرا پیش کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا، جسے طلبہ نے سراہا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے کھلی کچہری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گومل یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے یقین دہانی کروائی کہ پیش کیے گئے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور جہاں فوری اقدامات ممکن ہوں گے وہاں موقع پر ہی فیصلے کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی کھلی کچہریوں کا مقصد طلبہ اور انتظامیہ کے درمیان فاصلے کم کرنا، شفافیت کو فروغ دینا اور میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کی رہنمائی اور مسائل کا بروقت حل یونیورسٹی کی اولین ترجیح ہے۔اور کھلی کچہری جیسے اقدامات نہ صرف طلبہ کے اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ تعلیمی اداروں میں مثبت ماحول کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سلسلے کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا تاکہ طلبہ کے مسائل بروقت حل ہوتے رہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 ء کی ڈیٹ شیٹ جاری
-
طلبہ وطالبات کی بائیو میٹرک فنگر پرنٹس کے بغیر آن لائن رجسٹریشن کا پراسیس مکمل نہیں ہو گا
-
پنجاب میں ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان
-
چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ، مختلف پروگراموں کا افتتاح کیا
-
سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج جاری، کامیابی کی شرح 2.67 فیصد
-
ہائرایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے ایک جدید اور جامع ڈیٹا سسٹم ہیڈز پلیٹ فارم لانچ کر دیا
-
پی ایم ایس 2025،راولپنڈی کے امیدواروں کے امتحانی مراکز لاہور منتقل
-
ْایچ ای سی نے ملک بھر میں بلااجازت نئی یونیورسٹی یا سب کیمپس کے قیام پر پابندی عائد کردی
-
پنجاب یونیورسٹی کا امتحانی نتائج کا اعلان
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام نہم کے پہلے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے،کنٹرولر امتحانات
-
کراچی، میٹرک امتحانات میں غیر قانونی سینٹر تبدیلی، وزیر بورڈز اینڈ یونیورسٹی کا اچانک چھاپہ، مرکز منسوخ کرنے کا حکم
-
کراچی میں کیمسٹری کا پرچہ امتحان سے قبل لیک، تعلیمی نظام پر سنگین سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.