خواتین یونیورسٹی میں دوروزہ تعلیمی ورکشاپ اختتام پذیر

پیر 20 اپریل 2026 15:24

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2026ء) خواتین یونیورسٹی ملتان کے شعبہ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات اورکیپس کالج کے اشتراک سے دو روزہ تعلیمی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ ورکشاپ کا مقصد طالبات کی علمی، تجزیاتی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔ترجمان کے مطابق ورکشاپ کے پہلے روز معروف انسٹرکٹر علی دانش نے انگریزی مضمون نویسی پر سیشن دیا، جس میں تحریری تکنیک، مؤثر ساخت اورمسابقتی امتحا نات کیلئے تنقیدی سوچ کی اہمیت پرروشنی ڈالی گئی۔

اس کے بعد بیرون ملک تعلیم کے مواقع پر ایک جامع سیشن منعقد ہوا، جس میں اسکالرشپس، داخلہ طریقہ کاراور بین الاقوامی تعلیمی راستوں کے حوا لے سے طالبات کی رہنمائی کی گئی۔ اس موقع پر طالبات کو عالمی امورسے باخبر رہنے اور تجزیاتی سوچ اپنانے کی ترغیب بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

دوسرے روز ورکشاپ کا آغاز ڈاکٹر اسما اکبر، چیئرپرسن شعبہ سیاسیات کی زیر نگرانی ہوا۔

علی دانش نے انگریزی تحریری مہارتوں پر عملی رہنمائی فراہم کی، جبکہ دوسرے سیشن میں "پاک چین دوستی: 75 سال" کے موضوع پر ایمان طارق نے تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے پاک چین تعلقات کے تاریخی پس منظر، اسٹریٹجک اہمیت اور اقتصادی تعاون پر روشنی ڈالی۔ڈاکٹراسماءاکبر نے کہا کہ ایسی ورکشاپس طالبات کی تنقیدی سوچ اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارتی ہیں۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ حاصل کردہ علم کو عملی زندگی میں استعمال کریں اور شعبہ کی جانب سے مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :