گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک میں پری فرسٹ ایئر کلاسز کے داخلوں کا آغاز

پیر 20 اپریل 2026 19:29

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2026ء) گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک میں نئے تعلیمی سیشن کے لیے پری فرسٹ ایئر کلاسز میں داخلوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ کالج انتظامیہ کے مطابق ادارہ ایک صدی پر محیط شاندار تعلیمی روایت کا حامل ہے اور ضلع اٹک میں معیاری تعلیم کی فراہمی میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سید محمد عمران نے کہا ہے کہ کالج میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے جس کا مقصد طلبہ کو امتحانات میں کامیابی کے ساتھ ایک ذمہ دار شہری بنانا ہے، انہوں نے طلبہ اور والدین پر زور دیا کہ وہ بروقت داخلہ حاصل کریں۔

انچارج داخلہ پروفیسر سردار ارشد خان کے مطابق داخلہ عمل کو آسان اور شفاف بنایا گیا ہے جبکہ میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے درخواستوں پر بروقت کارروائی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

کالج ترجمان کے مطابق پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، آئی سی ایس اور آرٹس/ہیومینیٹیز سمیت مختلف شعبہ جات میں داخلے جاری ہیں جبکہ کلاسز کا باقاعدہ آغاز 20 اپریل 2026 سے کر دیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق ادارے میں جدید لیبارٹریز اور تجربہ کار اساتذہ دستیاب ہیں جبکہ طلبہ کو مفت رجسٹریشن، پک اینڈ ڈراپ سہولت اور نمایاں کارکردگی پر خصوصی اسکالرشپ بھی فراہم کی جائے گی۔مزید معلومات کے لیے کالج انتظامیہ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :