ویمن یونیورسٹی صوابی میں شعبہ فزکس کے زیر اہتمام چار روزہ بین الاقوامی تربیتی ورکشاپ کاانعقاد

منگل 21 اپریل 2026 20:10

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2026ء) ویمن یونیورسٹی صوابی میں شعبہ فزکس کے زیر اہتمام Advancing Optics and Photonics for Women in Pakistan کے عنوان سے چار روزہ بین الاقوامی تربیتی ورکشاپ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ ورکشاپ کا انعقاد Physics Without Frontiers Pakistan اور International Centre for Theoretical Physics (ICTP), Italy کے اشتراک سے کیا گیا، جس کا مقصد طالبات میں آپٹکس، فوٹونکس اور کوانٹم آپٹکس جیسے جدید سائنسی شعبوں میں دلچسپی پیدا کرنا اور انہیں عملی و تحقیقی تربیت فراہم کرنا تھا۔

(جاری ہے)

اس ورکشاپ کی پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عمرانہ اشرف تھیں، جبکہ ڈاکٹر ثمینہ بی بی ، مس ماریہ تبریز اور مس نازش نے منتظمین کے فرائض انجام دئیے۔ تربیتی سیشنز میں قومی اور بین الاقوامی ماہرین نے حصہ لیا، جن میں ڈاکٹر عمرانہ اشرف، پروفیسر جوزف نیمیلا، ڈاکٹر امل کسری اور ڈاکٹر عبدالرحمان شامل تھے۔ورکشاپ میں تربیتی معاونت کے فرائض راجہ ساونل فاروق مس حمنہ گیلانی محمد اسامہ جانشیر نے انجام دیے۔ چار روزہ تربیتی پروگرام کے دوران شرکا کو ہینڈز آن ایکٹیویٹیز، ابتدائی اور جدید آپٹکس، فوٹونکس اور کوانٹم آپٹکس کے حوالے سے خصوصی تربیت دی گئی۔

متعلقہ عنوان :