اپارٹمنٹس کا قبضہ نہ ملنے کے خلاف دائر درخواستیں ، لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے

بدھ 22 اپریل 2026 15:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2026ء) لاہور ہائیکورٹ نے نیا پاکستان فیز ون اپارٹمنٹس میں قبضہ نہ ملنے کے خلاف دائر درخواستوں پر ایل ڈی اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جسٹس چوہدری محمد اقبال نے وقاص اعوان سمیت131 متاثرین کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے مطابق نیا پاکستان ایل ڈی اے سکیم فیز ون2021 میں منظور ہوئی، جس کے تحت 1000 اپارٹمنٹس کم آمدنی والے افراد کو الاٹ کیے گئے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے منصوبہ مکمل کرنے کی ذمہ داری ایل ڈی اے کو سونپی مگر تاحال الاٹیوں کو قبضہ نہیں دیا گیا۔