چین عالمی اقتصادی امور میں قائدانہ حیثیت کا حامل ہے، سابق صدر کروشیا

ہفتہ 25 اپریل 2026 15:26

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2026ء) کروشیا کے سابق صدر ایوو یوسیپوویچ نے اپنے ایک انٹرویو میں موجودہ عالمی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو دوبارہ کسی ایک طاقت کی یکطرفہ بالادستی والے پرانے نظام کی طرف نہیں جانا چاہیے۔ کثیر قطبی نظام کا رجحان واضح طور پر سامنے آ چکا ہے اور آئندہ بھی اسی سمت میں پیش رفت جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق چین کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین نہ صرف ایک مساوی شراکت دار ہے بلکہ بعض شعبوں میں عالمی اقتصادی امور میں قائدانہ حیثیت بھی رکھتا ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس نے تعاون کے لیے مؤثر راستہ فراہم کیا ہے۔ انہوں نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے پیش کردہ چار گلوبل انیشی ایٹوز کو سراہتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ انیشی ایٹوز دور رس اثرات کے حامل ہوں گے اور عالمی سطح پر مثبت تبدیلیاں لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :