برکس مشرق وسطیٰ امور کے نائب وزرائے خارجہ/خصوصی ایلچیوں کا مشاورتی اجلاس ، چین کا امن کے فروغ پر زور

ہفتہ 25 اپریل 2026 15:26

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2026ء) برکس مشرق وسطیٰ امور کے نائب وزرائے خارجہ/ خصوصی ایلچیوں کے اجلاس کے دوران مشرق وسطیٰ امور پر چین کے خصوصی ایلچی ژائی جون نے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے حال ہی میں مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور اسے فروغ دینے کے لیے چار نکاتی تجاویز پیش کیں جو تنازع کے خاتمے اور خطے میں موجودہ بحران کا حل فراہم کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ برکس ممالک کو آزادی اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنا چاہیے، انصاف اور اخلاقیات کی پاسداری کرنی چاہیے، تاکہ مشرقِ وسطیٰ اور دنیا میں قیام امن کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :