لورالائی پولیس کی تاریاک فصل کیخلاف کارروائی، 2 ایکڑ پر کاشت کی گء تاریاک(افیون) کی فصل تلف

بدھ 29 اپریل 2026 21:05

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2026ء) ایس ڈی پی او صدر غلام اکبر سربراہی میں ایس ایچ او پولیس تھانہ شہید محمد اشرف ترین سٹی لورالائی سب انسپکٹر محمد شریف موسی خیل ایڈیشنل ایس ایچ او محمد جہانگیر، ایگل اسکواڈ اور پولیس ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کلی پٹھانکوٹ، لورالائی میں دو (2) ایکڑ اراضی پر کاشت کی گئی تاریاک (افیون) کی فصل کو تلف کر دیا زمین مالک عبدالغنی ولد پائند خان قوم سلیمانخیل، ساکن پٹھانکوٹ لورالائی کے خلاف پولیس تھانہ سٹی لورالائی میں کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔