فارن فنڈنگ کیس عمران خان کے وکیل کا چیٹ جی پی ٹی کا دوبارہ حوالہ، چالان پیش نہ ہوسکا

دوملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، سماعت 11 مئی تک ملتوی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 1 مئی 2026 17:46

فارن فنڈنگ کیس عمران خان کے وکیل کا چیٹ جی پی ٹی کا دوبارہ حوالہ، چالان ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مئی ۔2026 ) فارن فنڈنگ کیس میں دوران سماعت سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل نے دوبارہ چیٹ جی پی ٹی کا حوالہ دیا عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا چالان جمعرات کو بھی عدالت میں جمع نہیں کرایا گیا .

(جاری ہے)

عدالت کو بتایا گیا کہ رجسٹرار بینکنگ کورٹ کی جانب سے چالان کی اسکروٹنی جاری ہے دورانِ سماعت عمران خان کے وکیل نے چیٹ جی پی ٹی کا دوبارہ حوالہ دیا اور کہاکہ چیٹ جی پی ٹی کہتا ہے رجسٹرار کیس کے چالان کی اسکروٹنی نہیں کرسکتا، یہ کون سا کیس ہے جس میں اسکروٹنی رجسٹرار کررہا ہے. پراسیکیوٹر نے جواب دیتے ہوئے کہا شاید انہیں معلوم نہیں خصوصی عدالتوں میں چالان کی اسکروٹنی رجسٹرار ہی کرتا ہے، یہ اگر چیٹ جی پی ٹی کا کہہ رہے ہیں تو وہ انہیں کیا جواب دیں؟ عدالت نے دو ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرکے سماعت 11 مئی تک ملتوی کردی.