اعلی معیار کے بیجوں کی تیاری کیلئے غیر معمولی اقدامات کا آغاز کر دیا ‘ نوید شہزاد مرزا

ْپنجاب سیڈ کارپوریشن نجی شعبے کیساتھ جے وی مواقع کو بھی فروغ دے رہا ہے ‘ مینیجنگ ڈائریکٹر

اتوار 3 مئی 2026 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) پنجاب سیڈ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر نوید شہزاد مرزا نے کہا ہے کہ اعلی معیار کے بیجوں کی تیاری کے لیے غیر معمولی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے،بیجوں کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ریسرچ کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے، اس تناظر میںماہرین جدید تقاضوں کے مطابق نئی اقسام کی تیاری پر کام کر رہے ہیں اوراس کے ساتھ ساتھ جدید مشینری کے حصول کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ بیجوں کی پراسیسنگ کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن نجی شعبے کے ساتھ جوائنٹ ونچر کے مواقع کو بھی فروغ دے رہا ہے جس سے نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کا حصول ممکن ہوگا بلکہ شراکت داری کے ذریعے بیجوں کی پیداوار اور دستیابی میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو معیاری بیجوں کے استعمال کی جانب راغب کرنے کے لئے آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے جس کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے ۔ زیادہ پیداواری صلاحیت کے حامل بیجوں کے استعمال سے نہ صرف کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ مجموعی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :