بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کارحجان

منگل 5 مئی 2026 14:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2026ء) بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں منگل کوکمی کارحجان رہا۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 1.61فیصد کمی کے بعد104.71ڈالرفی بیرل طے پائے، برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 0.56فیصد کمی سے 113.80ڈالرفی بیرل طے پائے۔

(جاری ہے)

دبئی میں خام تیل کے مستقبل کے سودے 105.70ڈالرپربرقراررہے۔عرب لائیٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 10.25فیصد کمی کے بعد121.04ڈالراورکویت ایکسپورٹ بلینڈکے تحت مستقبل کے سودے 112.32ڈالرفی بیرل طے ہوئے۔سونے اورچاندی کی قیمت میں اضافے کارحجان رہا۔

متعلقہ عنوان :