پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام تپِ دق سے متعلق آگاہی سیمینار (کل) ہوگا

منگل 5 مئی 2026 18:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) پنجاب یونیورسٹی صغریٰ بیگم سنٹر فار ایجوکیشن پالیسی اینڈ ڈویلپمنٹ، شعبہ جینڈرسٹڈیزا ور حکومتِ پنجاب کے اشتراک سے صوبہ پنجاب میں تپِ دق کے خاتمے کے حوالے سے نوجوانوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے خصوصی سیمینار آج بروز بدھ کوصبح10:30پر بجے شعبہ جینڈر سٹڈیزمیں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر برائے صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی اور دیگر معزز مقررین شرکاء سے خطاب کریں گے۔