پروازوں کی منسوخی،امیشا پاٹیل دبئی ایئرپورٹ پرپھنس گئیں

منگل 5 مئی 2026 20:09

پروازوں کی منسوخی،امیشا پاٹیل دبئی ایئرپورٹ پرپھنس گئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2026ء) بالی ووڈ اداکارہ امیشا پاٹیل دبئی ایئرپورٹ پر پروازوں کی منسوخی کے باعث کئی گھنٹوں کے لئے پھنس گئیں، ٓ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پریشانی سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوے اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ دبئی ایئرپورٹ پر طویل انتظار سے گزر رہی ہیں اور جلد از جلد ممبئی واپس پہنچنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا: ‘‘کئی گھنٹوں سے دبئی ایئرپورٹ پر ہوں، انتظار ختم ہونے کا نام نہیں لے رہاٹ بس اب گھر ممبئی پہنچنے کا شدت سے انتظار ہے۔اطلاعات کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث دبئی انٹرنیشنل ائرپورٹ سمیت مختلف مصروف ہوائی اڈوں پر پروازوں میں تاخیر اور منسوخیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔امییشہ پٹیل کی اس پوسٹ پر مداحوں نے ہمدردی کا اظہار کیا اور کئی افراد نے اپنے اسی طرح کے سفری تجربات بھی شیئر کیے۔ اداکارہ نے مشکل صورتحال کے باوجود امید ظاہر کی کہ وہ جلد اپنے گھر ممبئی پہنچ جائیں گی۔