میں کسی پر غصہ کرنے والا آدمی نہیں ہوں، خلیل الرحمٰن قمر

منگل 5 مئی 2026 20:09

میں کسی پر غصہ کرنے والا آدمی نہیں ہوں، خلیل الرحمٰن قمر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2026ء) ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ میں کسی پر غصہ کرنے والا آدمی نہیں ہوں، اگر کوئی شخص میری دلیل کا جواب دینے کے لیے اچھی دلیل لے آئے تو اسے میں فوراًً قبول کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

اپنے سخت بیانات میں نرمی کے حوالے سے بیٹے دراب خلیل کے دعوے کو مسترد کرتے ہوے انہوں نے سخت بیانات میں نرمی کے حولے سے سوال کا جواب دیا اور کہا کہ ایسا بالکل نہیں ہے، بات دراصل یہ ہے کہ میں اپنی صحت کے کچھ مسائل کی وجہ سے میڈیا پر نظر نہیں آ رہا۔

ڈرامہ نگار نے مزید کہا کہ میرا اپنا ذہن ہے، میں اپنے فیصلے خود کرتا ہوں اور میں نے دراب کے لیے انٹرویوز دینا کم نہیں کیے۔اٴْنہوں نے یہ بھی کہا کہ میں کسی پر غصہ کرنے والا آدمی نہیں ہوں، اگر کوئی شخص میری دلیل کا جواب دینے کے لیے اچھی دلیل لے آئے تو اسے میں فوراًً قبول کرتا ہوں اور پھر سرینڈر بھی کر دیتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :