ایوشمان کھرا نہ اپنی نئی فلم پتی پتنی اور وہ دو میں کامیڈین کردار میں جلوہ گر ہوں گے

منگل 5 مئی 2026 18:48

ایوشمان کھرا نہ اپنی نئی فلم پتی پتنی اور وہ دو میں کامیڈین کردار میں ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2026ء) بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرا نہ اپنی نئی فلم پتی پتنی اور وہ دو کے ذریعے کلاسک کامیڈی کے سنہرے دور کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ فلم 15 مئی 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آیوشمان کھرانہ نے کہا کہ یہ فلم خالصتاً صورتحال پر مبنی کامیڈی ہے، جس میں ہنسی مذاق سادہ، صاف اور فطری انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق یہ فلم ماضی کی اٴْن یادگار فلموں سے متاثر ہے جن میں غلط فہمیوں اور دلچسپ حالات سے مزاح پیدا کیا جاتا تھا۔انہوں نے خاص طور پر لیجنڈری اداکار سنجیو کمار کے کام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سے اٴْن کے مداح رہے ہیں۔ آیوشمان نے مزید کہا کہ چپکے چپکے ، انگور اور گول مال جیسی فلمیں آج بھی شائقین کو ہنسانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔فلم کے ہدایتکار مدثر عزیز کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایک ایسی کہانی تخلیق کی ہے ۔یہ فلم ایک مکمل فیملی تفریح فراہم کرے گی جسے تمام عمر کے افراد ایک ساتھ بیٹھ کر انجوائے کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :