مظفرآباد کے باشعور شہری اپنے روشن مستقبل اور تعمیر و ترقی کے تعطل کا شکار سفر کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے بیرسٹر افتخار گیلانی کا ساتھ دیں،چمن خان

بدھ 6 مئی 2026 13:57

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) سٹی مظفرآباد چمن خان نے کہا ہے کہ مظفرآباد کے باشعور شہری اپنے روشن مستقبل اور تعمیر و ترقی کے تعطل کا شکار سفر کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے بیرسٹر افتخار گیلانی کا ساتھ دیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں شہر کو درپیش مسائل، ترقیاتی منصوبوں کی سست روی اور عوامی مشکلات کا واحد حل ایک مخلص اور باصلاحیت قیادت ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بیرسٹر افتخار گیلانی نہ صرف مظفرآباد کے حقیقی خادم ہیں بلکہ وہ عوامی مسائل کو سمجھنے اور انہیں حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔چمن خان نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ شہری ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اجتماعی بہتری کے لیے فیصلہ کریں اور بیرسٹر افتخار گیلانی کی قیادت کا انتخاب کریں جو شہر کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بیرسٹر افتخار گیلانی کی کامیابی مظفرآباد میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی جہاں ترقیاتی کام تیزی سے مکمل ہوں گے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے مظفرآباد کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ آنے والے وقت میں درست فیصلہ کرتے ہوئے مظفرآباد کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں۔

متعلقہ عنوان :