کپاس پاکستان کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،ڈائریکٹر زراعت

بدھ 6 مئی 2026 23:09

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2026ء) کپاس پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ڈیرہ غازی خان ڈویژن مہر عابد حسین نے یونین کونسل بیٹ قائم شاہ میں منعقدہ کپاس کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ کپاس پاکستان کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

کپاس پاکستان کا سفید سونا ہے، موجودہ سال کپاس اور کاشتکاروں کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاشتکاروں سے کہا کہ وہ اس سال زیادہ سے زیادہ رقبے پر کپاس کی کاشت کریں۔ محمد طاہر محمود بھٹی' ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) مظفر گڑھ نے بھی کاشتکاروں سے خطاب کیا اور کپاس کی کاشت سے متعلق تمام امورپر تفصیلی رہنمائی کی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) تحصیل مظفر گڑھ محمد افضل قریشی نے بھی کاشتکاروں سے خطاب کیا اور کپاس کے کیڑوں اور اس کے تدارک کے متعلق تفصیلاً آگاہ کیا۔ اس موقع پر کاشتکاروں کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر محمد بلال ظفر زراعت آفیسر (توسیع) شاہ جمال بھی موجود تھے۔\378