کامسیٹس یونیورسٹی سینیٹ کا 9واں اجلاس، تعلیمی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ

بدھ 6 مئی 2026 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2026ء) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کی سینیٹ کا 9واں اجلاس وفاقی وزیر خالد حسین مگسی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں تعلیمی، انتظامی، مالیاتی اور پالیسی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں انسانی وسائل اور کیریئر ڈویلپمنٹ نظام کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا، جبکہ اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ پروگرامز کے فروغ اور تعلیمی مواقع میں وسعت کے حوالے سے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

سینیٹ نے ادارہ جاتی شفافیت کے فروغ کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ کے نفاذ پر غور کیا، جبکہ یومیہ اجرتوں، اسکالرشپس اور ملازمین کی فلاح و بہبود سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔اجلاس میں اہم انتظامی و تعلیمی تقرریوں، سلیکشن بورڈ کے فیصلوں، اور فیکلٹی و نان فیکلٹی ملازمین کی تقرریوں و ترقیوں کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ نئے تعلیمی اداروں کے الحاق کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ رہی۔وفاقی وزیر خالد حسین مگسی نے ذیلی کمیٹیوں کی فعالیت بہتر بنانے اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور دیا۔اعلامیے میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کامسیٹس یونیورسٹی تعلیمی معیار، شفافیت اور ادارہ جاتی ترقی کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :