مہاجرین ورکنگ کمیٹی کے ممبران سجاد احمد بٹ اور راجہ امتیاز احمد خان نے کمشنر بحالیات مسعود الرحمان کی جانب سے عہدہ سنبھالتے ہی مہاجرین1989 کے دیرینہ اور زیر التواء منصوبوں پر کام دوبارہ شروع

بدھ 6 مئی 2026 22:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2026ء) مہاجرین ورکنگ کمیٹی کے ممبران سجاد احمد بٹ اور راجہ امتیاز احمد خان نے کمشنر بحالیات مسعود الرحمان کی جانب سے عہدہ سنبھالتے ہی مہاجرین1989 کے دیرینہ اور زیر التواء منصوبوں پر کام دوبارہ شروع کرنے کے عزم کا خیرمقدم کیا ہے۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں ممبران نے کہا کہ کمشنر بحالیات کا دبنگ انداز اور مہاجرین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے میدانِ عمل میں بذاتِ خود موجود ہونا ایک انتہائی قابلِ تحسین اور خوش آئند اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمشنر موصوف کا اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ کیمپوں کا دورہ کرنا اور مسائل کے حل کے لیے شب و روز کام کرنا مہاجرین کے لیے امید کی ایک نئی کرن ثابت ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

سجاد احمد بٹ اور امتیاز احمد خان نیکہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے، بالخصوص زلزلے کے بعد سے مہاجرین کی آبادکاری کا عمل التواء کا شکار تھا، تاہم یہ پہلی بار ہے کہ کمشنر بحالیات کی ذاتی دلچسپی اور مخلصانہ کوششوں سے معاملات بہتری کی جانب گامزن ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہاجرین کو بروقت گزارہ الاؤنس کی ادائیگی کی ہدایت اور سیٹلائٹ ٹاؤن ٹھوٹھہ میں ادھورے تعمیراتی منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی ایک بہترین عمل ہے جس سے مہاجرین میں پائی جانے والی مایوسی ختم ہوئی ہیمہاجرین رہنمائوں نے کہا کہ مہاجرین کی جانب سے ملنے والے غیر معمولی مثبت رسپانس سے یہ توقع کی جا سکتی ہے کہ کمشنر بحالیات کی قیادت میں مہاجرین کے تمام حل طلب مسائل ترجیحی بنیادوں پر نمٹا دیے جائیں گے اور علاقے میں جاری زیر التواء منصوبہ جات کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :