سرفرازاحمد کے لیے جیت سب سے پہلے ہے اور وہ کوچ ضروری ہیں،خرم منظور

جمعرات 7 مئی 2026 16:04

سرفرازاحمد کے لیے جیت سب سے پہلے ہے اور وہ کوچ ضروری ہیں،خرم منظور
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) سابق کرکٹر خرم منظور نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کے لیے جیت سب سے پہلے ہے اور وہ بطور کوچ ٹیم کے لیے ضروری بھی ہیں۔ایک انٹرویو میںخرم منظور نے کہا کہ سرفراز احمد کو کوچ بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کے ساتھ میں نے کافی کرکٹ کھیلی، ان کے لیے جیت سب سے پہلے ہے، ان کے لیے وہ معنی نہیں رکھتا ہے کہ کون ٹیم میں ہے یا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرفراز کوچ بنے ہیں تو کچھ نہ کچھ مائنڈ سیٹ تبدیل ہوگا۔سابق کرکٹر نے کہا کہ اسکواڈ بہتر ہوسکتا تھا، علی عثمان کو شامل کرنا چاہیے تھا، ان کی تین سال کی ڈومیسٹک کی پرفارمنس بہترین ہے، لمبے اسپیل کرسکتے ہیں، بیٹنگ بھی کرلیتے ہیں۔خرم منظور نے کہا کہ شاہین آفریدی کو آرام کروانا چاہیے تھا، وہ انجری کے بعد واپس آئے ہیں اور ان کی بولنگ میں وہ ردھم بھی نہیں ہے جو ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بنگلادیش میں ٹاپ گرین اور اسپن وکٹیں نہیں ہوں گی، ان کے ذہن میں فاسٹ بولر ناہید رانا بھی ہوں گے اس حساب سے پچ بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :