ایما راڈوکانو کی سٹراسبرگ اوپن کے ذریعے ٹینس کورٹ میں واپسی کی تیاریاں،وائلڈ کارڈ کی منتظر

جمعرات 7 مئی 2026 15:06

ایما راڈوکانو کی سٹراسبرگ اوپن کے ذریعے ٹینس کورٹ میں واپسی کی تیاریاں،وائلڈ ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار ایما راڈوکانو نے وائرل انفیکشن سے مکمل صحت یاب نہ ہونے کے باعث اٹالین اوپن سے دستبرداری کے بعد اب دو ہفتوں بعد شروع ہونے والے سٹراسبرگ اوپن کے ذریعے ڈبلیو ٹی اے ٹور پر واپسی کو اپنا ہدف بنا لیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق 23 سالہ برطانوی نمبر ون کھلاڑی ایماراڈوکانونے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ مارچ سے وائرس کا شکار تھیں جس کی وجہ سے وہ جسمانی طور پر مکمل فٹ محسوس نہیں کر رہی ہیں، تاہم وہ 17 مئی سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے وائلڈ کارڈ ملنے کی امید رکھتی ہیں۔

دوسری جانب روم ماسٹرز میں برطانیہ کی نمبر تین کھلاڑی کیٹی بولٹر پہلے ہی راؤنڈ میں ایوا لیس کے ہاتھوں شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں جبکہ بارش کے باعث جیکب فرنلی کا میچ روکنا پڑا ہے۔ ایما راڈوکانو کی سٹراسبرگ میں شرکت فرنچ اوپن کی تیاریوں کے لیے انتہائی اہم ہے، بشرطیکہ وہ بروقت فٹ ہو کر کورٹ میں واپسی کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔