Live Updates

فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے 14 روز قبل امریکا پہنچنے کا

جمعرات 7 مئی 2026 15:44

فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے 14 روز قبل امریکا پہنچنے کا
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ امیر قالنویی نے کہا ہے کہ ٹیم 2026 فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے 14 روز قبل امریکا پہنچنے کا منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ عالمی ایونٹ کی بھرپور تیاری کی جاسکے اور کھلاڑی وہاں کے ماحول سے ہم آہنگ ہو سکیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیڈ کوچ امیر قالنویی نے کہا کہ ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل مزید دو یا تین معیاری وارم اپ میچز کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ایران کی ٹیم 16 مئی کو تربیتی کیمپ کے لئے ترکیہ روانہ ہوگی جہاں وہ دو ہفتے قیام کرے گی۔ایران فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے کہا کہ ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے بہترین فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ ایران کو گروپ جی میں شامل کیا گیا ہے اور وہ اپنے پہلے میچ میں 15 جون کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گا، جبکہ 21 جون کو اسی مقام پر بیلجیم سے مقابلہ ہوگا۔ ایران اپنا آخری گروپ میچ 26 جون کو سیاٹل میں مصر کے خلاف کھیلے گا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات