تیسرے شاہد خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں ینگ مین اور الحمرا کی ٹیموں کے درمیان میچ (کل)کھیلا جائے گا

ہفتہ 9 مئی 2026 15:41

تیسرے شاہد خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں ینگ مین اور الحمرا کی ٹیموں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) تیسرے شاہد خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں ینگ مین اور الحمرا کی ٹیموں کے درمیان میچ (کل)اتوار کو میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائیگا،ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر راجہ محمد اشتیاق نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں سولہ بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گروپ اے میں نشتر کلب، یو ایس جی سی کلب، ریگل کلب اور مورگاہ کلب کو جبکہ گروپ بی میں زمیندار کلب، ینگ مین کلب، ینگ مسلم کلب اور الحمرا کلب کو رکھا گیا ہے گروپ سی میں المسلم کلب، گلیڈی ایٹر کلب،پاک شاہین کلب اور پنڈی یونائیٹڈ کلب، گروپ ڈی میں چکلالہ کلب، مسلم کلب، ینگ سٹار کلب اور ینگ برادرز کلب کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ پی ایف ایف رولز کے مطابق ناک آٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا اورٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 18 اور 19 مئی کو جبکہ فائنل میچ 20 مئی کو کھیلا جائے گا اور فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔