ڈھاکا ٹیسٹ، بنگلہ دیش کے بڑے سکور کے جواب میں پاکستانی بیٹرز کا عمدہ جواب

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 5، شاہین آفریدی نے 3 جبکہ حسن علی اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 9 مئی 2026 16:33

ڈھاکا ٹیسٹ، بنگلہ دیش کے بڑے سکور کے جواب میں پاکستانی بیٹرز کا عمدہ ..
ڈھاکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 مئی 2026ء ) ڈھاکا ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 179 رنز بنالیے۔ میرپور میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے بنگلادیش کے 413 رنز کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 179 رنز بنالیے ہیں۔ اذان اویس 85 اور عبداللہ فضل 37 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

امام الحق 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بنگلادیش کی جانب سے واحد وکٹ مہدی حسن میراز نے حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل میرپور میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بنگلادیش نے 301 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ ہر بیٹنگ کا آغاز کیا تو کوئی کھلاڑی زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکا۔ لٹن داس 33، مہدی حسن میراز 10، تیج الاسلام 17، مشفق الرحیم 71، عبادت حسین صفر اور تسکین احمد 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیشی ٹیم 413 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 5، شاہین آفریدی نے 3 جبکہ حسن علی اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی تو بنگلادیش نے نجم الحسن (101) اور مومن الحق (91) کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پہلے روز کھیل کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز بنائے تھے۔