سابق کرکٹراورکمنٹیٹر رمیز راجہ نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو میڈیم پیسر قرار دیدیا

ہفتہ 9 مئی 2026 14:58

سابق کرکٹراورکمنٹیٹر رمیز راجہ نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو میڈیم ..
میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو میڈیم پیسر قرار دے دیا۔پاکستان کے سابق کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے دوران فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔کمنٹری کے دوران رمیز راجہ نے پاکستان کے فاسٹ بولرز اور شاہین آفریدی کی موجودہ فارم پر سوال اٹھایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہت سے بولرز جو مختصر فارمیٹس کھیلتے ہیں اکثر ٹی 20 میں چار اوور کے اسپیل کرلیتے ہیں لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں جدوجہد کرتے ہیں جس سے ان کی فٹنس سامنے آجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بنگلادیش کے ناہید رانا جیسے تیز ترین فاسٹ بولر نہیں ہیں، ہمارے پاس میڈیم پیسر ہیں اور اب تک شاہین آفریدی بھی میڈیم پیسر لگتے ہیں۔واضح رہے کہ رمیز راجا کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سابق کرکٹرز کی جانب سے شاہین کی فٹنس پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں اور وہ 125 سے 134 سے بھی کم رفتار پر بولنگ کررہے ہیں۔