خدیجہ سلیم نے ’ماہ نور‘ کے بارے میں تفصیلات بیان کردیں

ہفتہ 9 مئی 2026 22:06

خدیجہ سلیم نے ’ماہ نور‘ کے بارے میں تفصیلات بیان کردیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2026ء) اداکارہ خدیجہ سلیم نے ڈرامہ سیریل ’ماہ نور‘ کے بارے میں تفصیلات بیان کردیں۔ ڈرامہ سیریل ’ماہ نور‘ میں اداکارہ خدیجہ سلیم ’ماہ نور‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جس میں ان کے ساتھ ہمایوں اشرف (زین) کے لیڈ رول میں موجود ہیں جبکہ زویا ناصر ’مہوش‘ کا منفی کردار ادا کررہی ہیں۔خدیجہ سلیم نے کہا کہ ماہ نور کی شوٹنگ ہم نے بہت اچھے طریقے سے کی ہے، ڈرامے میں زیادہ منفی کردار نہیں ہیں، اگر کسی کو ولن کے کردار میں دکھایا بھی گیا ہے تو بتایا گیا ہے کہ وہ اس طرح سے کیوں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے بتایا کہ ڈرامے میں کسی کا مثبت کردار ہے تو یہ کیوں ہے اور اس کا سوچنے کا نظریہ کیا ہے، کوئی بلیک اینڈ وائیٹ نہیں ہے سب چیزیں گرے دکھائی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم ورک کسی بھی پروجیکٹ کے لیے ضروری ہوتا ہے، اس پروجیکٹ میں بہت ہی ٹیم ورک کیا گیا ہے کیونکہ ہمارے ڈائریکٹر بھی بیچ میں تبدیل ہوگئے تھے۔خدیجہ سلیم نے کہا کہ ہم پورے پروجیکٹ کو ساتھ لے کر چلے، خود بھی اپنا بیسٹ دیا اور دوسرے کو بھی اسپیس دی ہے۔اداکارہ نے امید ظاہر کی کہ ’ماہ نور‘ کی کہانی اور کرداروں کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جائے گا۔