اکشے کمار کی ممبئی میں آنکھوں کی سرجری، کام سے وقفہ لینے کا فیصلہ

جمعرات 7 مئی 2026 18:07

اکشے کمار کی ممبئی میں آنکھوں کی سرجری، کام سے وقفہ لینے کا فیصلہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2026ء) بالی ووڈ کے سینئر اداکار اکشے کمار کی آنکھوں کی ایک مائنر سرجری کی گئی۔ اس سے قبل انھوں نے اپنی آئندہ آنیوالی فلم کی شوٹنگ مکمل کروائی تھی۔ سرجری کے باعث انھوں نے کچھ دنوں کا وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اکشے کمار کے لیے 2026 اب تک کافی مصروف رہا ہے۔ پریا درشن کی فلم بھوت بنگلہ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد انہوں نے ہدایتکار انیس بزمی کے ساتھ اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ شروع کر دی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم اپنے مصروف شیڈول کے بعد انہوں نے اب اس سرجری کے لیے وقت نکالا ہے۔بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ ایک معمولی سرجری تھی جو نظر کی درستگی کے لیے تھی۔اکشے اب کچھ دن آرام کریں گے اور صحت یابی کے بعد کام شروع کریں گے۔ انہوں نے اس سے قبل انیس بزمی کے ساتھ اپنی اگلی فلم کا کیرالا شیڈول بھی مکمل کیا جس میں انکے ساتھ ودیا بالن اور رشی کھنہ بھی شامل ہیں۔جہاں تک کام کا تعلق ہے تو 58 سالہ اکشے کمار جو انڈسٹری کے مصروف ترین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، کے پاس اس وقت کئی فلمیں موجود ہیں جن میں ویلکم ٹو دی جنگل، حیوان، گول مال 5 اور مراٹھی فلم ویڈات مراٹھے ویر دوڑلے سات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :