ٓرشی کپور کی بیٹی کا چونکا دینے والا فیصلہ، 45 سال کی عمر میں بالی ووڈ میں دھماکے دار انٹری

جمعرات 7 مئی 2026 17:46

ٓرشی کپور کی بیٹی کا چونکا دینے والا فیصلہ، 45 سال کی عمر میں بالی ووڈ ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2026ء) معروف اداکار رشی کپور اور اداکارہ نیتی کپور کی بیٹی ردھیما کپور نے 45 برس کی عمر میں فلمی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھا ہے۔ انہوں نے فلم ’دادی کی شادی‘ کے ذریعے اپنی اداکاری کا آغاز کیا جو اس جمعہ سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ ردھیما کپور نے ایک خصوصی گفتگو میں کہا کہ اداکاری کے میدان میں قدم رکھنا ان کے لیے نہایت جذباتی اور یادگار لمحہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ان کے مرحوم والد رشی کپور ہر قدم پر ان کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’یہ سب میرے لیے کسی خواب جیسا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ میرے والد کی دعائیں ہمیشہ میرے ساتھ ہیں اور یہی احساس مجھے طاقت دیتا ہے‘۔

(جاری ہے)

ردھیما کپور نے اعتراف کیا کہ زندگی کے اس مرحلے پر ایک نئے شعبے میں قدم رکھنا آسان فیصلہ نہیں تھا تاہم انہوں نے اس تجربے کو نہایت دلچسپ قرار دیا۔

ان کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران انہیں پہلی بار اپنی بیٹی کو دہلی میں اکیلا چھوڑنا پڑا جس کے باعث جذباتی طور پر یہ مرحلہ ان کے لیے چیلنجنگ بھی رہا۔انہوں نے بتایا کہ کیمرے کے سامنے آنے کا ابتدائی تجربہ انہیں گزشتہ برس ایک ریئلٹی شو سے حاصل ہوا جس نے ان کے اعتماد میں اضافہ کیا اور اداکاری کی جانب قدم بڑھانے میں مدد دی۔فلم میں ردھیما کی والدہ نیتو کپور بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

ردھیما کے مطابق اپنی والدہ کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے نہایت خاص تجربہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ نیتو کپور کی اداکاری آج بھی اتنی ہی فطری اور متاثر کن ہے جتنی ماضی میں تھی۔ردھیما نے یہ بھی انکشاف کیا کہ فلم میں شمولیت کے لیے معروف کامیڈین اور اداکار کپل شرما نے ان کا نام تجویز کیا تھا جس پر وہ ان کی شکر گزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :