اشنا شاہ کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع،شوبزشخصیات کی جوڑے کو مبارکباد،نیک تمنائیں پیش

ہفتہ 9 مئی 2026 11:30

اشنا شاہ کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع،شوبزشخصیات کی جوڑے کو مبارکباد،نیک ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے مداحوں کو خوش خبری سناتے ہوئے اپنے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کر دیا۔ اداکارہ نے اپنے شوہر حمزہ امین کے ہمراہ خوبصورت میٹرنٹی فوٹو شوٹ شیئر کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔اشنا شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شوہر کے ساتھ مشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اپنے پہلے بچے کی آمد کی منتظر ہیں۔

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ سو مچ فار ایبس دس سمر اور ساتھ میں AminPartyOfThree# کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا، اس کے علاوہ انہوں نے مرد، خاتون اور بچے کی ایموجیز بھی شامل کیں۔شیئر کی گئی تصاویر میں اشنا شاہ اور حمزہ امین کریم رنگ کے خوبصورت ملبوسات میں دکھائی دئیے، اداکارہ نے سادہ مگر نہایت دلکش میٹرنٹی گان زیب تن کیا، فوٹو شوٹ میں دونوں کی خوشی اور محبت نمایاں دکھائی دی۔

(جاری ہے)

اداکارہ کی اس خوش خبری پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے بھرپور محبت کا اظہار کیا ہے۔ درفشاں سلیم نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کیلئے بہت خوشی ہو رہی ہے، جبکہ منال خان نے کہا کہ یہ بہت خوبصورت ہے، مبارک ہو ماما۔کبریٰ خان نے اللّٰہم بارک لکھ کر دعا دی، جبکہ زویا ناصر نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ننھی بڈی راستے میں ہے۔اس کے علاوہ کنزا ہاشمی، سجل علی اور ندا یاسر سمیت متعدد فنکاروں نے بھی جوڑے کو مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کیں۔