گلوکارہ بونی ٹائلر ایمرجنسی سرجری کے بعد مصنوعی بے ہوشی میں منتقل

پیر 11 مئی 2026 10:32

لزبن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2026ء) مشہور ویلش گلوکارہ بونی ٹائلر کو پرتگال میں ایمرجنسی سرجری کے بعد ڈاکٹروں نے مصنوعی بے ہوشی (انڈوسڈ کوما) میں منتقل کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 74 سالہ گلوکارہ کو جنوبی پرتگال کے شہر فارو کے ایک اسپتال میں آنتوں کے ایمرجنسی آپریشن کے بعد داخل کیا گیا، جہاں ان کی حالت بہتر بنانے کیلئے انہیں وقتی طور پر طبی طور پر بے ہوش کیا گیا۔

گلوکارہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ بونی ٹائلر کو ڈاکٹروں کی ہدایت پر انڈوسڈ کوما میں رکھا گیا ہے تاکہ ان کی صحت یابی میں مدد مل سکے۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ اس مشکل وقت میں گلوکارہ اور ان کے اہل خانہ کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔اس سے قبل ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا گیا تھا کہ سرجری کامیاب رہی اور وہ ریکوری کے مرحلے میں ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم بعد میں ان کی حالت کے پیش نظر مزید طبی اقدامات کیے گئے۔بونی ٹائلر، جو 1983 کے عالمی شہرت یافتہ گانے “ٹوٹل ایکلپس آف دی ہارٹ ” سے پہچانی جاتی ہیں، 1970 کی دہائی سے موسیقی کی دنیا میں سرگرم ہیں۔ ان کے دیگر مشہور گانوں میں “ہولٹنگ آوٹ آف اے ہیرو" شامل ہیں۔انہوں نے 2013 میں برطانیہ کی نمائندگی یوروویژن سونگ کانٹیسٹ میں بھی کی تھی، جبکہ 2022 میں ان کے طویل اور کامیاب کیریئر کے اعتراف میں انہیں اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :