معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرکی برسی (کل)منائی جائے گی

بدھ 13 مئی 2026 11:32

معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرکی برسی (کل)منائی جائے گی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2026ء) پاکستان کے معروف فنکار و مزاح نگار فاروق قیصر المعروف انکل سرگم کی برسی(کل)جمعرات14مئی کو منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں مختلف شہروں میں ان کے مداحوں کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں انکل سرگم کی یاد تازہ کی جائے گی۔فاروق قیصر(انکل سرگم) 31اکتوبر 1945 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔وہ کالم نگار، ڈائریکٹر، کٹھ پتلی ساز، اسکرپٹ رائٹر اور وائس ایکٹر بھی تھے جبکہ انہوں نے بہت سی مزاحیہ کتابیں بھی لکھیں۔

(جاری ہے)

فاروق قیصر کو 1970میں پہلی مرتبہ اکڑ بکڑ کے ذریعے پاکستان ٹیلی ویژن پر متعارف کرایا گیا لیکن انہیں اصل شہرت 1976 میں بچوں کے ڈرامہ کلیاں میں اپنے کردار انکل سرگم سے ملی اور وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔کلیاں، پتلی تماشا اور سرگم ٹائم فاروق قیصر کے مشہور پروگرام تھے۔فاروق قیصر کی فنی خدمات کے اعتراف میں 1993میں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ فاروق قیصر المعروف انکل سرگم 14مئی2021کو حرکت قلب بند ہونے سے 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔