شکیرا کا 2026 فیفا ورلڈ کپ کے لیے نیا اینتھم ”دائی دائی “ جاری

پیر 11 مئی 2026 10:42

برازیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2026ء) کولمبین پاپ اسٹار شکیرا نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے آفیشل گانا “Dai Dai” ریلیز کر دیا ہے، جو ایک بار پھر فٹبال اور موسیقی کے امتزاج کو عالمی سطح پر نمایاں کر رہا ہے۔ رائٹرز کے مطابق 49 سالہ گلوکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر برازیل کے مشہور میچ اسٹیڈیم ”ماراکانا“ سے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ نئے گانے کی جھلک دکھاتی نظر آئیں۔

(جاری ہے)

اس گانے میں نائیجیرین گلوکاربرنابوائے بھی شامل ہیں۔گانا 14 مئی کو باقاعدہ طور پر ریلیز کیا جائے گا۔ ویڈیو میں مختلف ممالک کی قومی ٹیموں کے رنگوں میں ملبوس ڈانسرز کو دکھایا گیا ہے جبکہ 2006، 2010 اور 2014 ورلڈ کپ کے آفیشل میچ بالز بھی نمایاں کیے گئے ہیں۔2026 کا فیفا ورلڈ کپ 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا جہاں “Dai Dai” کو ایونٹ کا مرکزی میوزیکل تھیم قرار دیا جا رہا ہے۔