انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی بیٹی کا بڑا فیصلہ، والد کا نام ہٹا کر توجہ سمیٹ لی

بدھ 20 مئی 2026 23:57

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی بیٹی کا بڑا فیصلہ، والد کا نام ہٹا کر توجہ ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2026ء) ہالی ووڈ کے سپر اسٹارز بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کی بیٹی زاہرا مارلے جولی نے اپنی گریجویشن تقریب کے دوران والد کا خاندانی نام استعمال نہ کرکے توجہ حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

21 سالہ زاہرا نے نفسیات میں بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔ کالج کی 139ویں سالانہ کانووکیشن تقریب امریکی شہر اٹلانٹا میں منعقد ہوئی۔گریجویشن پروگرام میں ان کا نام ’زاہرا مارلے جولی-پٹ‘ درج تھا، تاہم اسٹیج پر ڈگری وصول کرتے وقت انہیں ’ زاہرا مارلے جولی‘ کے نام سے پکارا گیا، جسے سوشل میڈیا صارفین نے خاصی توجہ دی۔