پاکستانی نژاد امریکی نوجوان نے بالی ووڈ فلم ‘تھری ایڈیٹس’ کے لیے پورا تھیٹر بک کرلیا

بدھ 20 مئی 2026 23:57

پاکستانی نژاد امریکی نوجوان نے بالی ووڈ فلم ‘تھری ایڈیٹس’ کے لیے پورا ..
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2026ء) امریکی شہر سان فرانسسکو میں مقیم پاکستانی نڑاد کاروباری شخصیت نے بالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم ‘تھری ایڈیٹس دکھانے کے لیے پورا تھیٹر بک کر لیا ہے۔ فرزا مجید نامی اس پاکستانی نڑاد نوجوان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا کہ انہوں نے سان فرانسسکو میں 250 نشستوں پر مشتمل مرینا تھیٹر کرائے پر لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام ان لوگوں کے لیے ہے جو زندگی میں کسی الجھن کا شکار ہیں، جنہیں آگے بڑھنے کے لیے حوصلہ چاہیے یا جو صرف ہنسنا مسکرانا چاہتے ہیں۔فرزا مجید کا کہنا تھا کہ یہ فلم ان کی ذاتی پسندیدہ ترین فلموں میں سے ایک ہے اور وہ اس کے ذریعے لوگوں کو ایک خوبصورت کہانی سے متاثر کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ خصوصی شو اتوار 24 مئی کو دکھایا جائے گا، جس کے لیے ٹکٹ کی قیمت محض 10 ڈالر رکھی گئی ہے اور فلم انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ دکھائی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر اس اعلان کے بعد صارفین نے اسے ایک شاندار اقدام قرار دیا ہے اور انٹرنیٹ پر فلم ‘تھری ایڈیٹس’ سے جڑی پرانی یادیں ایک بار پھر تازہ ہوگئی ہیں۔واضح رہے کہ سال 2009 میں ریلیز ہونے والی راج کمار ہیرانی کی اس فلم میں عامر خان، آر مادھون اور شرمن جوشی نے تعلیمی نظام کے دباؤ کے خلاف 3 دوستوں کا کردار نبھایا تھا۔