کنگنا رناوت کا خواتین کو شادی سے پہلے کیریئر بنانے کا مشورہ

خواتین دوسروں کی باتوں میں آنے کی بجائے مرضی اور خوابوں کے مطابق زندگی گزاریں، بالی ووڈ اداکارہ

بدھ 20 مئی 2026 23:12

کنگنا رناوت کا خواتین کو شادی سے پہلے کیریئر بنانے کا مشورہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2026ء) بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے حالیہ جہیز اور گھریلو ہراسانی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان خواتین کو شادی سے پہلے مالی خودمختاری اور کیریئر پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا۔

(جاری ہے)

کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ بھارتی معاشرے میں شادی کے بعد اکثر بیٹیوں کو تنہا چھوڑ دیا جاتا ہے، اسی لیے خواتین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی زندگی میں سب سے پہلے خود کو مضبوط اور خود مختار بنائیں۔

اداکارہ نے کہا ہے کہ آپ کا کیریئر آپ کی زندگی میں ہر دوسرے رشتے سے زیادہ اہم ہے، شادی کے بارے میں اسی وقت سوچیں جب آپ مالی طور پر خود مختار ہو جائیں۔کنگنا نے لکھا ہے کہ اپنی زندگی اپنے طریقے سے بنانا زیادہ ضروری ہے، نہ کہ صرف اس بات پر توجہ دینا کہ آپ کس سے شادی کرتی ہیں۔ انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ دوسروں کی باتوں میں آنے کے بجائے اپنی مرضی اور خوابوں کے مطابق زندگی گزاریں۔

متعلقہ عنوان :