پاک چین دوستی کے فروغ کے سلسلے میں فرینڈشپ ڈے کی تقریبات میں شرکت کے لیے بلوچستان سے پارلیمنٹرین پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد چائنا پہنچ گیا

جمعہ 22 مئی 2026 21:00

Eکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2026ء) پاک چین دوستی کے فروغ کے سلسلے میں فرینڈشپ ڈے کی تقریبات میں شرکت کے لیے بلوچستان سے پارلیمنٹرین پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد چائنا پہنچ گیا گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل، وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، پارلیمانی سیکرٹری حاجی برکت رند، سابق سینیٹر سید الحسن، سیاسی رہنما عزیز اللہ، صدر پی سی ای سی سی اینڈ فوکل پرسن بایزید کاسی اور سردارزادہ علاوالدین لونی شامل ہیں چائنا پہنچنے پر چینی حکومتی نمائندوں نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا وفد پاک چین فرینڈشپ ڈے کے حوالے سے منعقدہ مختلف تقریبات میں شرکت کرے گا، جہاں دونوں ممالک کے درمیان دوستی، تعاون اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔