معاشرتی برائیوں کی عکاسی اور اسکے خاتمے کے لیے میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے ، عبدالرحمن میمن

اتوار 24 مئی 2026 19:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2026ء) آل سکھر تاجر اتحاد کے صدر میر عبدالرحمن مینگل نے کہا ہے کہ معاشرتی برائیوں کی عکاسی اور اسکے خاتمے کے لیے میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے فوٹو گرافر ہو یا کیمرہ مین شہری مسائل سمیت معاشرتی برائیوں کے لیے کام کرکے انسانیت کی خدمت کررہے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سکھر پریس کلب میںاپنے وفدکے ہمراہ کیمرہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن (پریس کلب) سکھر کے دفتر میںکیمرہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ممبران سے ملاقات کے دوران کیا ، ملاقات میں کیمرہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر عمران شیخ سمیت دیگر عہد ے داروں میں آصف اعوان ، حیات کھوکھر ، بلال بھٹی ، نعیم غوری کفایت سمیجو ، شاہ ولی خان ، عبدالحمید سمیت دیگر ممبران شریک تھے جبکہ آل سکھر تاجر اتحاد کے وفد میںتاجر اتحاد کے جنرل سیکرٹری شبیر میمن، سینیئر نائب صدر حاجی پرویز چنا۔

(جاری ہے)

موبائل مارکیٹ یونین کے صدر عمار فاروقی، پریس شفیق قریشی، فیاز احمد خلجی،طارق علی مہر شاہ سمیت دیگر ممبران موجود تھے، آل سکھر تاجر اتحاد کے وفدکو کیمرہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر عمران شیخ سمیت دیگر عہد ے داروں نے سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا اور انہیں کیمرہ مین اور فوٹو گرافروں کو درپیش مشکلات و دفتری امور سے آگاہ کیا ، آل سکھر تاجر اتحاد کے صدر میر عبدالرحمن مینگل و فد نے کیمرہ مین اور فوٹو گرافرزکو صحافتی خدمات پر سلام پیش کرتے ہوئے یقین دلایا کہ آزادی صحافت کی جدوجہد میںآل سکھر تاجر اتحاد ان کے ساتھ کھڑی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ دور میں مثبت اور تعمیری صحافت کرنا بڑا کٹھن اور مشکل کام ہوچکا ہے، صحافیوں کو حق و صداقت کا علم بلند کرنے میں بڑے مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے مگر صحافی ان حالات کے باوجود اپنے قلم اور کیمرے کے ذریعے ظلم جبر اور معاشرے کے مکروہ کرداروں کو بے نقاب کرنے کے لیے ایمانداری کے ساتھ اپنے صحافتی فرائض سر انجام دے رہے ہیں صحافی معاشرتی برائیوں کے خاتمہ اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے بلا خوف و خطر اپنے فرائض ذمے داری اور احسن طریقہ سے سر انجام دے رہے ہیں تاکہ مظلوموں کی آواز بن کر ان کے دکھوں کا مداوا کرسکیں،حکومتیں کیمرہ مینوں اور فوٹو گرافروں کے لیے فنڈز مختص کرے تاکہ ان کے گھر کا چولہا بہتر انداز میں چل سکے،آل سکھر تاجر اتحاد کے صدر میر عبدالرحمن مینگل نے کیمرہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ممبران کی فلاح و بہبود کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے فنڈ دینے کا اعلان کیا اور مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر کیمرہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن سکھر کے دفتر میںعہدے داروں اور ممبران نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔