Live Updates

ایران، امریکا معاہدہ تقریباً ہوگیا، عید کے بعد دستخط ہوجائیں گے، مشاہد حسین

منگل 26 مئی 2026 14:47

ایران، امریکا معاہدہ تقریباً ہوگیا، عید کے بعد دستخط ہوجائیں گے، مشاہد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2026ء) پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ تقریباً ہوگیا ہے۔ اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ عید کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ پر دستخط ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

مشاہد حسین سید نے کہا کہ معاہدہ ابراہیمی ناقابل قبول ہے اور یہ ممکنات میں نہیں۔علاوہ ازیں سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا کہ پاکستان اور دوسرے ممالک فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے، اس لیے سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ پاکستان اور اس جیسے دوسرے ممالک معاہدہ ابراہیمی کو مان لیں۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات