آئرلینڈ میں پاکستان کی سفیر مریم آفتاب کی جانب سے پاکستان ویمنز ٹیم اور مینجمنٹ کے اعزاز میں اعشائیہ

منگل 2 جون 2026 14:59

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) آئرلینڈ میں پاکستان کی سفیر مریم آفتاب کی جانب سے پاکستان ویمنز ٹیم اور مینجمنٹ کے اعزاز میں اعشائیہ دیا گیا۔پاکستانی سفیر مریم آفتاب نے پاکستان ویمنز ٹیم کا خیرمقدم کیا،تقریب میں آئیر لینڈ کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

،تقریب میں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے قومی ٹیم کی شرٹ سفیر پاکستان کو بطور تحفہ پیش کی۔پاکستانی سفیر مریم آفتاب نے پاکستان ویمنز ٹیم کے لیے کامیابیوں کی دعا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور کہاکہ مریم آفتاب نے کہا کہ امید ہے پاکستان ٹیم آئندہ میچز میں بہترین کھیل پیش کرے گی۔پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ میں ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریز میں شرکت کر رہی ہے