ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے

منگل 2 جون 2026 17:56

ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونا فی تولہ 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس اضافے کے ساتھ ملک میں فی تولہ سونے کا بھا ؤ4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے ہو گیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 944 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 8 ہزار 403 روپے ہو گیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 46 ڈالرز کے اضافے سے 4540 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔